• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 6319

    عنوان:

    کیا زکوة نقد روپیہ کے بدلے سامان (جیسے کپڑا، گھڑی وغیرہ) خرید کر دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اوراگر زکوة پانے کا حق دار نقد کی جگہ کچھ سامان کی مانگ کرتا ہے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    کیا زکوة نقد روپیہ کے بدلے سامان (جیسے کپڑا، گھڑی وغیرہ) خرید کر دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اوراگر زکوة پانے کا حق دار نقد کی جگہ کچھ سامان کی مانگ کرتا ہے تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 6319

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 557=557/ م

    زکوة میں نقد روپیہ کے بدلے سامان بھی دیا جاسکتا ہے،اگر سائل (مستحق زکوة) کوئی مخصوص سامان کا مطالبہ کرتا ہے یا معطی کو اس کی مخصوص ضرورت (کپڑا، غلہ وغیرہ) کا پہلے سے علم ہے بہردوصورت نقد روپیہ کے بدلے مستحق زکوة کو اس کی ضرورت کا سامان زکوة میں دیا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند