• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 5922

    عنوان:

    دینی تعلیمی ادارہ (مدرسہ جہاں حفظ قرآن اور عالمیت کا کورس پڑھایا جاتا ہو) جہاں دارالاقامہ نہیں ہے، زکوة،عشرہ اور چرم قربانی دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    دینی تعلیمی ادارہ (مدرسہ جہاں حفظ قرآن اور عالمیت کا کورس پڑھایا جاتا ہو) جہاں دارالاقامہ نہیں ہے، زکوة،عشرہ اور چرم قربانی دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 5922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 629=586/ ل

    زکاة، عشر، قیمت چرم قربانی و دیگر صدقاتِ واجبہ کے مصارف، فقراء مساکین وغیرہ ہیں اس لیے ان جیسی رقموں کو دارالاقامہ کی تعمیر یا مدرسین وغیرہ کی تنخواہوں کے لیے دینا درست نہیں، اس سے زکاة ادا نہیں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند