• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 5239

    عنوان:

    کیا مدرسہ کا مدرس صدقہ کامال کھا سکتا ہے؟ اگر کھا سکتاہے تو کس صورت میں؟

    سوال:

    کیا مدرسہ کا مدرس صدقہ کامال کھا سکتا ہے؟ اگر کھا سکتاہے تو کس صورت میں؟

    جواب نمبر: 5239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 243=243/ م

     

    صدقہ واجبہ جیسے زکاة، صدقہ فطر وغیرہ کے مستحق فقراء اور غرباء ہیں تو اگر مدرسہ کا مدرس بھی مستحقین میں سے ہو اور ان کی تدریسی خدمت کے معاوضہ میں صدقہ کا مال نہ دیا جائے تو اس صورت میں ان کے لیے صدقہ کا مال کھانا جائز ہے، ورنہ نہیں۔ اور صدقہ نافلہ بدون کسی قید کے ہرصورت میں درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند