• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 5203

    عنوان:

    میں اپنے اس سوال کا فتوی لینا چاہتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے دو بیٹے حضرت عباس علم دار اور حضرت محمد بن حنفیہ کی اولاد اور ان کی نسل کے لوگ سید کہلواسکتے ہیں؟ اور کیا ان کو صدقہ یا زکوة دینا جائزہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 00=00/ ب

    حضرت سیدہ فاطمہ -رضی اللہ عنہا- کے دونوں صاحبزادے حضرت حسین رضی اللہ عنہما کی اولاد سید کہلاتی ہے اور امیرالموٴمنین حضرت علی کرم اللہ وجہ کی دیگر اولاد جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے علاوہ سے ہے انہیں علوی کہتے ہیں۔ صدقہ یا زکات ان حضرات کو بھی دینا حرام ہے روي عنہ صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال: ?إن الصدقة محرّمة علی بني ہاشم? وبنو ہاشم الذین تحرم علیھم الصدقات آل عباس وآل علي وآل جعفر الخ (البدائع، 162/2)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند