• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 2269

    عنوان: جس سال کوئی آمدنی نہ ہو کیا اس سال بھی زکات دینا ضروری ہے؟

    سوال:

    میرا سوال زکات سے متعلق ہے۔ میں تقریبا ۱۳ / مہینے سے کام نہیں کر رہا ہوں، اس وقت میں ایم اے پڑھائی کررہاہوں، ایک سال سے زائد عرصہ تک میں نے کچھ بھی نہیں کمایاہے ۔ ۱۳/ مہینے قبل میں نے جو روپئے کمائے تھے، میں انہیں روپئے میں سے اپنی پڑھائی پر خرچ کر رہاہوں ۔ آخری رمضان میں میں نے شریعی قانون کے مطابق اپنے روپئے کی زکات دی تھی ۔میر ا سوا ل یہ ہے کہ کیا میں اس رمضان کو اپنے روپئے کی زکات دوں جبکہ میں نے س تقریبا ایک سا ل سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1976/ ھ= 1508/ ھ

     

    وجوبِ زکوٰة کا تعلق کمانے یا نہ کمانے سے نہیں ہے بلکہ اموالِ زکوٰة کے ملکیت میں ہونے یا نہ ہونے سے ہے، اگر سال کے ختم پر آپ کی ملکیت میں مالِ زکوٰة ہے تو زکوٰة واجب ہوگی ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند