• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178645

    عنوان: جس كا گذر بسر آسانی سے ہورہا ہو كیا اس كو زكات لینا چاہیے؟

    سوال: ایک آدمی نے ٹرک خریدی ہے جس کی لاگت 25 لاکھ ہے اور قسط وار قرض ادا ہو رہا ہے باعتبار قسط کہ سالانہ 5 لاکھ ادا ہو چکے ہیں 20 لاکھ باقی ہیں گو یہ آدمی پانچ لاکھ کا مالک ہے اب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اس آدمی کو زکات کی رقم دے تو کیا اس کے لے لینا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 178645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 843-747/B=10/1441

    ٹرک سے روزانہ اس کی کمائی ہوتی ہوگی، کھانے پینے کے اخراجات عزت کے ساتھ پورے ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت میں اس کے لئے دوسروں کے مال کا میل کچیل یعنی زکاة لینا مناسب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند