• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178122

    عنوان: زکاة کا نصاب اور حساب کیسے کیا جائے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ زکاة کا نصاب اور حساب کیسے کیا جائے؟ میرا ایک چھوٹا کاروبار ہے ، میں اس کی زکاة کا حساب کیسے کروں گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 178122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 725-570/B=09/1441

    فرض کیجئے کہ آپ نے پچھلے سال ۹/ محرم سے اپنا کاروبار شروع کیا ہے تو ایک سال گذرنے کے بعد ۸/ محرم کو کھانے پینے اور دیگر اخراجات کے بعد جس قدر رقم آپ کے پاس بچی ہے وہ اور کاروبار میں جس قدر اشیاء برائے فروخت موجود ہیں ان کی قیمت کی نفع کے ساتھ جوڑلیں۔ اگر ۶۱۲/ گرام اور ۳۶۰/ ملی گرام چاندی کی مالیت کے برابر پہونچتی ہے تو ان سب کا چالیسواں حصہ زکاة کا نکالنا آپ کے لئے واجب ہوگا۔ ۸/ محرم کو حساب کرکے ۹/ محرم کو زکاة نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند