• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178117

    عنوان: زكاۃ كس ریٹ كے حساب سے نكالی جائے گی؟

    سوال: میں نے 2019 میں سونا خریدا۔اب 2020 میں زکواة دینے کا وقت آگیا، جس وقت میں نے خریدا اس وقت الگ ریٹ تھا ، اب الگ ریٹ ہے تو کیا میں پرانے ریٹ کے حساب سے زکواة دوں گا یا نئے ریٹ سے ؟

    جواب نمبر: 178117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 778-587/B=09/1441

    آپ زکاة نکالتے وقت بازار کا جو ریٹ ہے اس حساب سے زکاة نکالیں گے، پرانے ریٹ سے نہیں نکالیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند