• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 178032

    عنوان: اگر مال سونے یا چاندی میں سے كسی ایك نصاب كی قیمت كو پہنچ جائے تو كیا زكات واجب ہے؟

    سوال: سونا اور چاندی کے نصاب میں سے کسی ایک نصاب کی قیمت پہنچ جائے زکواۃ واجب یانہیں

    جواب نمبر: 178032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 754-610/D=08/1441

    آپ کا سوال پورے طور پر واضح نہیں ہے۔

    اگر آپ مال تجارت یا نقد رقم کے بارے میں سوال کرنا چاہ رہے ہیں کہ یہ دونوں اتنی مقدار میں ہوئے کہ سونے یا چاندی کے نصاب کی قیمت کے برابر ہوگئے تو کیا زکاة واجب ہوگی؟

    اس کا جواب یہ ہے کہ چاندی کا نصاب ۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام ہے اور سونے کا نصاب موجودہ وزن سے ۸۷/ گرام ۴۸۰/ ملی گرام ہے اگر مال تجارت یا نقد رقم ان دونوں نصابوں میں سے کسی کی قیمت کے برابر ہو جائے تو سال گذرنے پر زکاة کی ادائیگی واجب ہوگی۔

    نوٹ: اگر منشاء سوال کچھ اور ہے تو اسے بالوضاحت لکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند