• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 177534

    عنوان: مقروض اور پریشان حال كے لیے زکاة لینا كیسا ہے؟

    سوال: (۱)میں سرکاری ملازم ہوں،(۲) 140000 کا قرض ہے، (۳)140000 کا مزید قرض جو کہ تنخواہ میں 3000 ہر مہینہ دے رہا ہوں،(۴) ایک تولہ سونا ہے جو کہ بہو کو دینا ہے، بیٹے کا نکاح ہوچکاہے، (۵) بیٹی کا جہیز اندازہ ایک لاکھ تک کا پڑا ہے،(۶) کیا قرض کی ادائیگی اور بچوں کی شادی کے لیے میں زکاة کا مستحق ہوں۔ جزا ک اللہ

    جواب نمبر: 177534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 674-515/B=08/1441

    جو صورت آپ نے اپنی لکھی ہے اس کے حساب سے لے سکتے ہیں۔ مقروض کے لئے جو پریشان حال ہو زکاة کے پیسے لے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند