• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 176992

    عنوان: کئی سال کی زکوة کی ادائیگی كے بارے میں

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے متعلق زید کے ذمے کئی سال کی زکوة واجب ہے، وہ کسی مخصوص سال کی نیت کئے بغیر ضرورتمندوں کو زکوة کی نیت سے ادا کرتا رہتا ہے، اس صورت میں ادا کی ہوئی زکوة کس سال کی ہوگی؟

    جواب نمبر: 176992

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 629-595/M=07/1441

    زید کے ذمہ جتنے سالوں کی زکاة واجب ہے ان تمام سالوں کی زکاة کتنی بنتی ہے اِس کا حساب کرلے پھر یہ دیکھ لے کہ اب تک کتنی زکاة مستحقین کو دی جاچکی ہے اگر پوری زکاة ادا ہو چکی ہو تو ذمہ فارغ ہوگیا ورنہ جتنی باقی ہو وہ ادا کردے، ہر سال کی طرف سے ادائیگی کے وقت متعین سال لازم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند