• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 176256

    عنوان: کیا میت کی طرف سے صدقہ کرنے کے لئے نیابت کی نیت کرنا ضروری ہے ؟

    سوال: کیا میت کی طرف سے صدقہ کرنے کے لئے نیابت کی نیت کرنا ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 176256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:462-302/sd=6/1441

    اگر نفلی صدقہ کے ذریعے میت کو ایصال ثواب کرنا ہے، تو صدقہ کے وقت خاص میت کی طرف سے صدقہ کی نیت ضروری نہیں ہے، بعد میں بھی یہ نیت کی جاسکتی ہے کہ اے اللہ اس صدقہ کا ثواب فلاں میت کو پہنچا دیجیے۔

    قال ابن عابدین: الظاہر أنہ لا فرق بین أن ینوی بہ عند الفعل للغیر أو یفعلہ لنفسہ ثم یجعل ثوابہ لغیرہ لإطلاق کلامہم۔ (رد المحتار: ۱۰/۴، کتاب الحج، مطلب فی اہداء ثواب الأعمال للغیر، زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند