• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 175421

    عنوان: زکات سے تنخواہ دینا

    سوال: میں نے مدرسہ میں ایک قاری صاحب کو بچوں کو پڑھانے کے لئے رکھا ہے ، آدھی تنخواہ کا کوئی بندوبست کر دیتا ہے ، باقی کی آدھی کا بندو بست یاتو خود کرتا ہوں یا چندے سے کرتا ہوں ، کیا میں نے جو زکات دینی ہوتی ہے اس میں سے تنخواہ دے سکتا ہوں۔

    جواب نمبر: 175421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:394-260/sn=4/1441

    نہیں، صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیے زکات کی رقم مدرس کی تنخواہ میں دینا درست نہیں ہے، تنخواہ کا انتظام عام عطیہ وامداد کی رقم سے کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند