• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 175280

    عنوان: اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولہ سے کم سوناہو مگر وہ ساڑھے باؤن تولہ چاندی خرید سکتاہے تو کیا اس پر زکاة واجب ہوگی؟

    سوال: اگر کسی کے پاس ساڑھے سات تولہ سے کم سوناہو مگر وہ ساڑھے باؤن تولہ چاندی خرید سکتاہے تو کیا اس پر زکاة واجب ہوگی؟

    جواب نمبر: 175280

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 460-350/B=05/1441

    اگر کسی کے پاس ساڑھے سات (7.5) تولے سے کم سونا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے پاس 5-10 روپئے نقد اور کچھ چاندی تو سب کی مالیت جوڑی جائے گی۔ کل مالیت اگر ساڑھے باون (52.5) تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو جائے تو اس میں سے چالیسواں حصہ زکاة نکالنا واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند