• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 173160

    عنوان: جو پوری زكاۃ نہ نكالے كیا اس كے گھر كھانا پینا درست ہے؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ میرے والد صاحب زکات کی پوری رقم نہیں نکالتے تو کیا گھر کا کھانا پینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 173160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:17-29/L=2/1441

    آپ کے والد صاحب اگر پوری زکوة نہ دیتے ہوں تب بھی گھر کا کھانا حرام یا ناجائز نہیں ہے، کھاسکتے ہیں؛ البتہ مکمل مال کی زکوة کی ادائیگی ضروری ہے؛ اس لیے آپ حکمت سے والد صاحب کو سمجھادیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند