• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171485

    عنوان: سگی بہن کی شادی میں زکوة کی رقم دینا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی بہن کی شادی میں اس کو زکوة کی رقم دے سکتا ہے جیسے شادی میں ایک لاکھ روپے کی ضرورت ہی تھے اور میری زکوة نعت 30 ہزار روپے بنتی ہے ہے تو کیا میری آئندہ کی زکوة پہلے ہی دے سکتا ہوں تاکہ شادی میں پریشانی نہیں آئے بہن صاحب نصاب نہیں ہے اور بالغ ہے لیکن ماں باپ صاحب نصاب ہیں مگر مالی حالت ٹھیک نہیں ہے محنت مزدوری کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 171485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1015-860/D=10/1440

    (۱) آپ اگر صاحب نصاب ہیں تو آئندہ کی زکاة پیشگی بھی نکال سکتے ہیں پھر آئندہ سال پورا ہونے پر حساب کرلیں گے جس قدر زکاة واجب ہوگی اگر کم ادا کیا ہوگا تو بقیہ ادا کرلیں گے۔

    (۲) بہن صاحب نصاب نہیں ہے تو اسے زکاة کی رقم دی جاسکتی ہے لیکن ایک مرتبہ میں اتنی زکاة دینا کہ وہ خود صاحب نصاب بن جائے مکروہ ہے اور اگر ایک مرتبہ اتنی زکاة دی کہ وہ صاحب نصاب بن گئی تو دوبارہ اسے مزید زکاة دینا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند