• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171409

    عنوان: كیا سبزیوں کی میں بھی عشر ہے؟

    سوال: میں نے کسی حدیث کی کتاب میں پڑھا ہے کہ سبزیوں کی فصلوں میں کوئی عشر نہیں ہے، اور یہ بھی پڑھا ہے کہ اگر پانچ وسق سے کم پیدار ہو تو اس میں عشر نہیں ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1012-891/D=10/1440

    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک عشری زمین کی سبزیوں میں بھی عشر واجب ہے۔ قال فی الدر: عند أبی حنیفة رحمہ اللہ یجب العشر فی الخضراوات ویخرج حقہا یوم الحصاد أي القطع ((الدر مع الرد: ۳/۲۶۴) ۔

    (۲) امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک عشر کل پیداوار اور ہر طرح کی پیداوار میں واجب ہوتا ہے خواہ اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ یعنی عشر کے وجوب کے لئے کوئی مقدار مقرر نہیں۔ قال أبوحنیفة لایعتبر النصاب بل یوجب العشر فی کل قلیل وکیثر اخرجتہ الارض مما تستنمی بہ الارض (المحیط البرھانی: ۳/۲۷۵) ۔

    سبزی کی فصلوں میں کوئی عشر نہیں کے بارے میں امام ترمذی فرماتے ہیں: عن معاذ کتب الیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یسألہ عن الخضراوات وہي البقول فقال لیس فیہا شیء قال أبوعیسی اسناد ہذا الحدیث لیس بصحیح ولیس یصح فی ہذا الباب عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم شیء ۔ (باب ماجاء فی الخضراوات ، ص: ۱۳۸، ترمذی جلد اول) ۔

    اور پانچ وسق سے کم میں زکاة نہ ہونے کا مطلب مال تجارت مراد ہے کہ اس میں اس سے کم میں زکاة واجب نہیں نیز امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اپنی دلیل کے طور پر یہ روایت پیش کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ما أخرجتہ الارض ففیہ العشر (من غیر فصل) یعنی زمین سے جو کچھ پیدا ہو اس میں عشر واجب ہے مقدار کی کوئی تفصیل اس روایت میں مذکور نہیں ہے۔ تفصیل کتب اصول و فقہ اور شروح حدیث میں مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند