• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171368

    عنوان: عربی خطاطی( قرآن مجیدلکھنا) سیکھنے سکھانے کے لئے زکوة کی رقم استعمل کی جاسکتی ہے کیا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اورمفتیان کرام کہ عربی خطاطی( قرآن مجیدلکھنا) سیکھنے سکھانے کے ادارے جن کو کوء سرکاری امداد نہیں ملتی اور ان اداروں کی مستقل آمدنی کا کوء ذریعہ نہیں جوکہ معیاری فن خطاطی سکھانے کا کام کررہے ہوں تاکہ قرآن مجید لکھنے کی جانب لوگوں میں رغبت پیداہو جوکہ ہندوستان میں دم توڑتی نظر آرہی ہے وہ ازروئے شرع کیا زکوة کی رقم لے سکتے ہیں تاکہ اساتذہ کی تنخواہ اور ادارے کا کرایہ وغیرہ اس زکوة کی رقم سے اداکیا جاسکے؟

    جواب نمبر: 171368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 999-910/D=10/1440

    زکاة کی رقم مستحقین کو مالک بناکر دینا ضروری ہے۔ کسی ادارہ کا خرچ چلانے ادارہ کا کرایہ ادا کرنے یا ادارہ کے ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے میں زکاة کی رقم استعمال نہیں کی جا سکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند