• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171367

    عنوان: تین سال گذرنے کے بعد رقم وصول ہوئی تو پچھلے سالوں کی زکاة كا كیا حكم ہے؟

    سوال: زید نے فلیٹ خریدنے کے لئے 2,30000 روپیہ بلڈر کو دیا باقی روپیہ قسطوں میں دینا طے ہوا کسی وجہ سے فلیٹ نہیں بن پایا پیسہ دینے کے لئے آج کل آج کل میں تین سال گزر گئے پیسہ واپس ملنے کی امید ہے لیکن پورا پیسہ نہیں تھی دو مہینے پہلے پورا پیسہ مل گیا اب کیا زید کو زکوٰة دینا ہوگا یا سال پورا ہونے کے بعد؟ برائے مہربانی رہبری فرماییں خیراً۔

    جواب نمبر: 171367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 998-904/D=10/1440

    جب سے یہ طے ہوا کہ فلیٹ نہیں بن سکے گا اور زید کو ادا کردہ رقم واپس ملے گی اس وقت سے ایک سال گذرنے پر زید پر اس رقم کی زکاة واجب ہوگی اب تین سال گذرنے کے بعد رقم وصول ہوئی تو پچھلے سالوں کی زکاة بھی حساب لگاکر ادا کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند