• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171260

    عنوان: ملک نصاب کی تاریخ کی تعین سے متعلق

    سوال: ملک نصاب کی تاریخ کی تعین سے متعلق جاننا چاہتا ہوں، اگر کسی کے پاس محرم کی پہلی تاریخ کو نصاب کے بقدر مال تہا لیکن رجب میں نصاب کے بقدر نہیں رہا رمضان کی پہلی تاریخ کو پہر سے نصاب کا مالک ہو گیا سال گزرنے کے بعد جب محرم کی پہلی تاریخ کو مال کا حساب لگایا تو نصاب کے بقدر مال نہیں پایا لیکن جب پہر رمضان کی پہلی تاریخ کو حساب لگایا تو مال اس کے پاس بقدر نصاب موجود تہا کیا اس حولان حول محرم الحرام کے حساب سے ہوگا یا رمضان المبارک کے حساب سے؟ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں جزاکم اللہ خیر الجزاء آمین

    جواب نمبر: 171260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 954-810/D=10/1440

    پہلی مرتبہ وہ شخص صاحب نصاب یکم محرم کو ہوا ہے تو ہر سال یکم محرم کو اس کا سال پورا ہوگا اس وقت (تاریخ میں ) اگر نصاب کے بقدر مال اس کی ملکیت میں ہوگا تو زکاة فرض ہوگی ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند