• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171219

    عنوان: کن کن چیزوں پر فطرہ نکال سکتے ہیں اور کتنا نکال سکتے ہیں؟

    سوال: فطرہ کے مسائل کے بارے میں تفصیلات بتائیں کہ کن کن چیزوں پر فطرہ نکال سکتے ہیں اور کتنا نکال سکتے ہیں؟ جیسے کھجور، گندوم، جو اور کشمش ، ان سب پہ کس طرح فطرہ ادا ہوں گے؟

    جواب نمبر: 171219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1043-876/D=10/1440

    ہر صاحب نصاب شخص پر اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے عید کے دن صدقہ فطر نکالنا واجب ہے ایک صدقہ فطر کی مقدار گیہوں اس کا آٹا یا سَتّو یا کشمش سے اگر نکالا جائے تو ایک کلو چھ سو تینتیس (1.633) گرام یا اس کی قیمت دیدی جائے۔ اور کھجور یا جَو اگر دیا جائے تو تین کلو دو سو چھیاسٹھ (3.266) گرام یا اس کی قیمت دی جائے۔ قال فی الدر: نصف صاع من برّ اور دقیقہ او سویقہ او زبیب ․․․․․․ او صاع تمر اور شعیر (الدر مع الرد: ۳/۳۱۹) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند