• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170670

    عنوان: ڈائمنڈ اور وائٹ گولڈ پہ زکاة ہے یا نہیں؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ ہیرا (ڈائمنڈ ) اور وائٹ گولڈ پہ زکاة ادا کرنا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 898-804/M=10/1440

    ہیرا (ڈائمنڈ) اگر تجارت کی نیت سے خریدا گیا ہے تو اس پر زکاة ہے ورنہ نہیں، وہائٹ گولڈ اگر خلقی سونا ہے کوئی دوسری دھات نہیں ہے تو اس پر حسب شرائط سونا کا حکم ہوگا یعنی زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند