• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170461

    عنوان: مکتب بنوانے میں زکاة صرف کرنا

    سوال: ہمارے گاؤں کا نام ملک پور ضلع ہاپوڑ ، یوپی ہے، گاؤں میں مسلمان گھر چالیس ہیں اور گاؤں کے لوگوں کی حیثیت کمزور ہے، ہمارے گاؤں میں دینی تعلیم کے لیے جگہ تو ہے پر بنا ہوا نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اسے بنوانے کے لیے زکاة کا پیسہ استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ شکریہ

    جواب نمبر: 170461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1025-869/H=09/1440

    مکتب کے بنوانے میں زکاة استعمال کرنا جائز نہیں ہے ہٰکذا فی اول کتاب الزکاة من الفتاوی الہندیہ امداد کی مدد سے گاوٴں کے لوگ جس قدر انتظام کر سکتے ہوں اتنا کرکے تعلیم شروع کرادیں مگر صدقات واجبہ زکاة وغیرہ اس جگہ پر عمارت بنوانے میں صرف نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند