• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170104

    عنوان: زكات نكالنے كے لیے ماركیٹ ریٹ كا اعتبار ہوگا یا كنٹرول ریٹ كا؟

    سوال: میں رمضان میں زکوة کی رقم سے لوگوں کے راشن کا انتظام کررہا ہوں، اب اگر میرے پاس کنٹرول کا کچھ غلہ رکھا ہے میں اس کو بھی اس میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔اس کی رقم مارکیٹ ریٹ سے متعین کرکے چلوں یا کنٹرول پر جو دی گئی تھی وہ مانوں؟

    جواب نمبر: 170104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:740-636/sd=8/1440

    صورت مسئولہ میں آپ کے پاس جو غلہ موجود ہے، بازارمیں اُس کی فروختگی کا جو نرخ (بھاوٴ)ہو، اسی کے اعتبار سے حساب لگاکر زکات اداء کریں۔ (فتاوی عثمانی ۲/ ۵۲، ط: کراچی وغیرہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند