• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170094

    عنوان: صدقہ پیٹی کی رقم سے مکتب کے معلم کی تنخواہ دی جاسكتی ہے یا نہیں؟

    سوال: صدقہ پیٹی کی رقم سے مکتب مدرسہ کے معلم کی تنخواہ دے سکتے ہیں کیا؟ مکتب میں طلبہ قرآن سیکھنے آتے ہیں قیام و طعام کا نظم نہیں ہے ،صدقہ پیٹیاں گھروں اور دکانوں پر لگائی گئی ہیں۔

    جواب نمبر: 170094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 860-719/B=08/1440

    اگر وہ پیٹی مدرسہ کی طرف سے رکھی گئی ہے تو جو کچھ پیٹی میں صدقہ و خیرات کے پیسے لوگوں نے ڈالے ہیں، انہیں مدرسہ کے معلم کی تنخواہ میں بھی دے سکتے ہیں۔ وہ پیسے عموماً امداد ، صدقہ نافلہ ہوتے ہیں، زکاة کے پیسے نہیں ہوتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند