• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 170091

    عنوان: میرے پاس صرف بیل ہیں نصاب کے بقدر تو کیا اس میں زکوة واجب ہو گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین کہ میرے پاس صرف بیل ہیں نصاب کے بقدر تو کیا اس میں زکوة واجب ہو گی؟

    جواب نمبر: 170091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:726-639/sd=8/1440

     اگر آپ بیلوں کو گھر میں رکھ کر چارہ کھلاتے ہیں ، سال کا اکثر حصہ وہ جنگل بیابان میں چرکر گذارا نہیں کرتے ، جیساکہ آج کل عموما ایسا ہی ہوتا ہے،تو ان پر زکات واجب نہیں ہوگی، خواہ ان کی تعداد کتنی ہی ہو اور اگر بیلوں کو خریدتے وقت تجارت کی نیت ہو، محض دودھ یا نسل پروری مقصود نہ ہو، تو پھر ان جانوروں کی قیمت لگاکر حسب شرائط زکات واجب ہوگی ، ایسی صورت میں جانوروں کی زکات کا عدد کے اعتبار سے متعینہ نصاب جاری نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند