• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 32843

    عنوان: میرا نام ’’ مشرن ‘‘ ہے ، کیا یہ نام صحیح ہے؟یا میں اپنا نام بدل دوں ؟میں الفش ، ہبہ اور طوبی کے معنی جاننا چاہوںگا۔

    سوال: میرا نام ’’ مشرن ‘‘ ہے ، کیا یہ نام صحیح ہے؟یا میں اپنا نام بدل دوں ؟میں الفش ، ہبہ اور طوبی کے معنی جاننا چاہوںگا۔

    جواب نمبر: 32843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1138=1138-7/1432 ’’مشرن‘‘ اور ’’الفش‘‘ کے الفاظ کتب لغت میں مجھے نہیں مل سکے، بظاہر بے معنی معلوم ہوتے ہیں، اس لیے نام تبدیل کرلینا اچھا ہے، ’’ہبہ‘‘ کے معنی عطیہ اور بخشش کے ہیں، اور ’’طوبیٰ‘‘ کے معنی ہیں: خوش گوار، نفیس، نہایت خوش بو دار، نہایت پاک، بہشت کا ایک درخت۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند