عقائد و ایمانیات - ادیان و مذاہب

India

سوال # 170610

برائے مہربانی نماز میں کی جاسکنے والی جائز حرکات (مجبوری کی حالت میں)کے بارے میں تفصیلی جانکاری مہیا کرائیں۔ جیسے کہ۔ موبائل بجنے پر کیا کریں۔ خارش آنے پر کیاکریں۔ اگر نمازی کے سامنے سے کوئی گزر رہا ہو تو کیا اسے روک سکتے ہیں؟

Published on: May 29, 2019

جواب # 170610

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1064-918/H=09/1440



ایک ہاتھ سے اتنی تھوڑی سی حرکت سے موبائل بند کر دیا یا کھجلا لیا یا گذرنے والے کو تھوڑا سا اشارہ کرکے روک دیا کہ خارج نماز دیکھنے والا شخص اس حرکت کو دیکھے تو یہی سمجھے کہ یہ نمازی نماز پڑھ رہا ہے اتنی زیادہ حرکت نہ کرے کہ وہ یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا ہے الغرض تھوڑی سی حرکت کرنے کی وجہ سے صورت مسئولہ میں نماز فاسد نہ ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات