• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 164678

    عنوان: ایموجیس كے استعمال كا حكم

    سوال: حضرت، مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ وہاٹس اَیپ یا سوشل نیٹ وَرک پر اس طرح کے ایموجیس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟ اور کیا یہ ایموجیس شکل، تصویر میں داخل ہے؟

    جواب نمبر: 164678

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1429-1161/sd=12/1439

     ایمو جی کی جن شکلوں میں سر ،آنکھ، چہرہ ہوتا ہے ، وہ شکلیں تصویر میں داخل ہیں، اُن کا استعمال ممنوع ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند