• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 163100

    عنوان: بیوی جنتی ہو اور شوہر جہنمی تو عورت كو كیا ملے گا؟

    سوال: جناب تفصیل سے جواب دیں۔ ایک شخص نے جب مجھ سے اس قسم کا سوال پوچھا تو مجھ سے کوئی جواب نہ بن پایا۔ سوال جس کا جواب مطلوب ہے وہ یہ ہے کہ ۱- جنتی آدمیوں کوتو حوریں ملیں گی اور جنتی عورتوں کے بارے میں اس تعلق سے کیا حکم ہے ؟ ۲- کہتے ہیں جنتی عورتوں کو ان کا شوہر ملے گا تو اب ایسی حالت میں......... ایک گنہگار جہنمی شخص کی جنتی بیوی کے بارے میں حکم رہے گا؟

    جواب نمبر: 163100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1238-1088/H=10/1439

    عجب نہیں کہ جنتی بیوی کی برکت سے جلد چھٹکارہ جہنم سے مل جائے اور وہ وہاں سے نکل کرجنت میں بیوی سے آملے ورنہ جو کچھ بیوی چاہے گی اللہ پاک اس کی خواہش کے مطابق معاملہ فرمائے گا قرآن شریف میں ہے وَلَکُمْ فِیہَا مَا تَشْتَہِیْ اَنْفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَدَّعُوْنَ نُزُلاً مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْم (پ۲۴، سورہٴ حم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند