• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 161188

    عنوان: بینك كے سودی قرض كی ادائیگی كے بدلے زمین لینا؟

    سوال: ایک صاحب نے اپنی زمین کا ایک حصہ گروی رکھ کر بینک سے قرض لیا اب وہ ادائیگی قرض سے عاجز ہے ، لہٰذا وہ اپنی جگہ فروخت کرناچاہتا ہے اس طور پر کہ خریدار کو ۳لاکہ ۰۰۰۰۰ ۳زمین مالک کو دینا ہوگا اور بینک کا جو قرض زمین مالک کے ذمہ ہے وہ ادا کرنا ہوگا، کیا خریدی کی یہ صورت جائز ہے ؟ اگر جائز ہے تو اگر بینک کے قرض کی ادائیگی میں خریدار سے تاخیر ہو اور لون میں اضافہ ہو تو کیا خریدار گنہگار ہوگا؟

    جواب نمبر: 161188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1094-988/L=9/1439

    اگر بینک کے قرض کی مقدار متعین ہے اور خریدار کو قوی امید ہے کہ وہ ہرقسط کو اس کے وقت پر ادا کردے گا تو خریدار کے لیے زمین خریدنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند