• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 831

    عنوان:

    عورتوں پر حجاب فرض ہے یا واجب؟ کیا انھیں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟

    سوال:

    عورتوں پر حجاب فرض ہے یا واجب؟

    کیا انھیں چہرہ چھپانا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  333/ل = 333/ل)

     

    (۱) عورتوں پر غیرمحرم سے پردہ کرنا فرض ہے، بے شمار آیات و احادیث سے اس کی فرضیت ثابت ہے، قرآن شریف میں ہے: وَاِذَا سَاَلْتُمُوْهُنَّ مَتَاعًا فَسْئَلُوْهُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَاب الآیة، وَیُدْنِیْنَ عَلَیْهِنَّ مِنْ جَلاَبِیْبِھِنَّ، وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ اور حدیث شریف میں هے: لیس للنساء نصیب في الخروج إلا مضطرّة یعني لیس لھا خادم إلا في العیدین الأضحی والفطر ولیس لھن نصیب في الطریق إلا الحواشي، رواہ الطبراني عن ابن عمر رضي اللہ عنہ (کنز العمال: ۸/۲۶۳)

     

    (۲) جی ہاں! انھیں غیرمحرم سے چہرہ چھپانا بھی ضروری ہے: وتمنع المرأة الشابة من کشف الوجہ بین الرجال لا لأنہ عورة بل لخوف الفتنة (الدر المختار مع الشامي: ۲/۷۹، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند