• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 783

    عنوان:

    کیا محض شوہر کی خوشی کے لیے بے آستین کا شرٹ پہننا اور کبھی کبھی باریک نائٹ ڈریس پہننا تشبہہ کے دائرہ میں آتاہے؟

    سوال:

    کیا محض شوہر کی خوشی کے لیے بے آستین کا شرٹ پہننا اور کبھی کبھی باریک نائٹ ڈریس پہننا تشبہہ کے دائرہ میں آتاہے؟

    جواب نمبر: 783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  441/ن = 429/ن)

     

    (۱) شرٹ مردوں کا لباس ہے خواہ وہ بے آستین ہو یا با آستین تشبہ کی وجہ سے عورت کے لیے اس کا پہننا جائز نہیں ہے چاہے مرد کی خوشنودی کے لیے کیوں نہ ہو اور چاہے وہ اسکا حکم دے۔ جبکہ بے آستین والی شرٹ کو کشف عورت کی وجہ سے پہننا بھی ناجائز ہے۔ لقولہ علیہ السلام: لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق (الحدیث) قال النبي صلی اللہ عیہ وسلم: لعن اللہ المتشبّہین من الرجال بالنساء والمتشبہات من النساء بالرجال (رواہ البخاري، مشکوة: ۳۸۰) وعن أبي ہریرة ?رضي الله عنه- قال: لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الرجل یلبس لبسة المرأة والمرأة تلبس لبسة الرجل (رواہ أبوداوٴد، مشکوة: ۳۸۳)

     

    (۲) اور رات میں شوہر کے سامنے نائٹی باریک کپڑے پہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند