• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3725

    عنوان:

    دین کے لیے قربانیاں پیش کرنے کے لیے ہم علمائے دیوبند کے شکر گزار ہیں۔ جزاکم اللہ، سوال یہ ہے کہ کیا عصمت دری کی شکار لڑکی کو اگر حمل ہو جائے تو وہ حمل گراسکتی ہے؟

    سوال:

    دین کے لیے قربانیاں پیش کرنے کے لیے ہم علمائے دیوبند کے شکر گزار ہیں۔ جزاکم اللہ، سوال یہ ہے کہ کیا عصمت دری کی شکار لڑکی کو اگر حمل ہو جائے تو وہ حمل گراسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 3725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 55/ ل= 57/ ل

    صورتِ مسئولہ میں چار مہینے سے پہلے حمل ساقط کرانے کی اجازت ہے، ہدایہ میں ہے: لأبي یوسف رحمہ اللہ إن الامتناع في الأصل لحرمة الحمل... ولھذا لم یجز إسقاطہ قال المحشي: وھذا إذا استبان خلقہ وإن کان غیر متبین الخلق یجوز (ھدایہ: ج۲ ص۳۱۲) وفي الشامي نعم یباح ما لم یتخلق منہ شيء ولن یکون ذلک إلا بعد مائة وعشرین یومًا. (شامي: ج۴ص۳۳۵، ط. زکریادیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند