• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 2432

    عنوان:

    کچھ عورتوں کے چہرے پر بال ہوتے ہیں (داڑھی، مونچھ، گھنی پلکیں) کیا وہ ان بالوں کو کاٹ سکتی ہیں؟ (۲) ڈاکٹر اسرار کی تفسیر: بیان القرآن: جو سی ڈی اور ڈی وی ڈی کی شکل میں موجود ہے، کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

    سوال:

    کچھ عورتوں کے چہرے پر بال ہوتے ہیں (داڑھی، مونچھ، گھنی پلکیں) کیا وہ ان بالوں کو کاٹ سکتی ہیں؟

    (۲) ڈاکٹر اسرار کی تفسیر: بیان القرآن: جو سی ڈی اور ڈی وی ڈی کی شکل میں موجود ہے، کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

    جواب نمبر: 2432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 984/ د= 934/ د

     

    (۱) صاف کرسکتی ہے۔ مقصد چہرے کی بدنمائی کو دور کرنا ہے تو جائز ہے قال الشامي: إذا نبت للمرأة لحیة أو شوارب فلا تحرم إزالتہ بل تستحب (شامي: ج۵، ص۲۶۴)

    (۲) تفسیر قرآن مستند اور معتبر علماء کی دیکھنی چاہیے جن علماء کی تفسیر کو مشاہیر علماء نے دیکھ کر معتبر و مستند قرار دیا ہے انھیں کا مطالعہ کرنا چاہیے، مثلاً معارف القرآن مصنفہ مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ وغیرہ۔ ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر کا میں نے مطالعہ نہیں کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند