India

سوال # 179158

عرض یہ ہے کہ کیا فرماتے علماء کرام و مفتیان دین مسئلہ ھذا کے بارے میں کہ کیا زید کی بیوی اپنے جیٹھ(زید کا بڑا بھائی) کے پیچھے نماز با جماعت ادا کر سکتی ہے ؟ برائے مہربانی مفصل و مدلل تحریر فرما ئیں بہت عنایت ہو گی۔

Published on: May 14, 2020

جواب # 179158

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:846-662/L=9/1441



صورت مسئولہ میں جہاں جماعت سے نماز ادا کی جاتی ہے وہاں اگرخود زید (شوہر)یا زید کے بڑے بھائی کی کوئی محرم عورت یا دوسرا کوئی مرد موجود ہو تو زید کی بیوی پردہ کے ساتھ اس کے پیچھے نماز پڑھ سکتی ہے ۔



کما تکرہ إمامة الرجل لہن فی بیت لیس معہن رجل غیرہ ولا محرم منہ) کأختہ (أو زوجتہ أو أمتہ، أما إذا کان معہن واحد ممن ذکر أو أمہن فی المسجد لا) یکرہ بحر(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 1/ 566)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات