• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 178744

    عنوان: گھر کی نماز باجماعت میں عورتوں کی شرکت کا حکم

    سوال: موجودہ حالات کے پیش نظر جب کی گھروں میں نماز ہو رہی ہے تو کیا عورتیں جماعت میں شامل ہو سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 178744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:707-531/N=9/1441

    جی ہاں! گھروں کی نماز با جماعت میں مردوں کے ساتھ وہ عورتیں شامل ہوسکتی ہیں، جن کا جماعت میں شامل مردوں سے پردہ نہ ہو؛ البتہ عورتوں کی کی صف مردوں کے پیچھے ہوگی۔ اور جن عورتوں کا جماعت میں شامل مردوں سے پردہ ہو، وہ جماعت میں شامل نہ ہوں؛ بلکہ اگر جماعت کے لیے گھر میں دو یا تین مرد ہوں تو عورتوں کو جماعت میں شامل کرنے کی ضرورت نہیں؛ کیوں کہ شریعت میں عورتوں کے لیے نماز باجماعت، کسی بھی درجے میں مطلوب ومقصود نہیں ہے؛ بلکہ عورتوں کے لیے سب سے افضل نماز، گھر کے اندر کی کوٹھری کی ہے۔ اسی طرح اگر گھر میں صرف ایک مرد ہو تو وہ جماعت کی فضیلت کے لیے صرف بیوی کے ساتھ جماعت کرلے، اس میں بھی گھر کی سب عورتوں کو شریک کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند