• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 178375

    عنوان: عورتوں کو سونے اور چاندی کے علاوہ کسی دیگر دھات کے بنے زیورات پہنا

    سوال: حضرت میرا چند سواات ہیں برائے مہربانی جلد از جلد جواب دینے کی کوشش کریں، عین نوازش ہوگی۔ (1)عورتوں کو سونے اور چاندی کے علاوہ کسی دیگر دھات کے بنے زیورات پہنا کیا جائز ہے ؟ (2)کسی عورت کی اقتدا میں عورتوں کا نماز تروایح ادا کرنا کیا جائز ہے ؟ (3)عورتوں کی با جماعت تراویح کے مسائل سے متعلق کسی مسند اردو کتاب کا نام بتادیں ؟

    جواب نمبر: 178375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 774-625/D=09/1441

    (۱) عورتوں کو سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کے زیورات پہننا جائز ہے سوائے انگوٹھی کے کہ انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی عورت کے لئے بھی جائز نہیں۔

    (۲) عورتوں کا کسی عورت کی اقتداء میں نماز پڑھنا اور عورت کا امام بننا مکروہ ہے باقی کسی عورت نے عورتوں کی امام بن کر نماز پڑھا دیا تو نماز بکراہت ادا ہو جائے گی؛ البتہ امام عورت مقتدی عورتوں کی ہی صف میں تھوڑا آگے ہوکر کھڑی ہو ۔

    (۳) عورتیں کسی محرم مرد امام کے پیچھے باجماعت تراویح ادا کر سکتی ہیں عورتوں کی نماز کا طریقہ بہشتی زیور حصہ دوم میں لکھا ہوا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند