• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17793

    عنوان:

    میں گزشتہ آٹھ سال سے شادی شدہ ہوں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرے والدین کے میری بیو ی پر کیا حقوق ہیں؟ دوسرے یہ کہ اس صورت میں کیا حکم ہے اگر میرے والدین یہ چاہتے ہوں کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں بغیر کسی بڑے ظاہری سبب کے؟ کیا مجھ کو اہلیت و خوبی کی بنیاد پر فیصلہ کرنا چاہیے یا مجھ کو اپنے والدین کی اطاعت کرنی چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1946=1552-12/1430

    آپ کی بیوی پر آپ کے والدین وغیرہ کی خدمت لازم واجب نہیں ہے، اگر آپ کی بیوی ان کی دیکھ بھال کرتی ہے تو یہ آپ کی بیوی کا احسان ہے۔

    اگر بغیر کسی شرعی وجہ کے آپ کے والدین آپ کو طلاق دینے کے لیے کہہ رہے ہیں تو اس امر میں ان کی اطاعت واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند