• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177892

    عنوان: شوہر موجو دنہ ہونے کی بنا پرشرمگاہ میں انگلی ڈال کر شہوت پوری کرنا

    سوال: کیاشادی کے بعد انگلی کرکے اطمینان کرلینا جائز ہے اس ڈر سے کہ زنا نہ ہوجائے شوہر کی غیر موجودگی میں ؟

    جواب نمبر: 177892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:816-619/sn=9/1441

     شرمگاہ میں انگلی ڈال کر شہوت پوری کرنا شرعا جائز نہیں ہے ؛ البتہ اگر کسی وقت شہوت کا غلبہ ہو اور یہ خطرہ ہوکہ شہوت پوری نہ ہوئی تو زنا میں مبتلا ہوجائے گی، اس بنا پر عورت شرمگاہ میں انگلی ڈال کر شہوت پوری کرلے تو میں امید ہے کہ وبال نہ ہوگا ۔

    مستفاد:وکذا الاستمناء بالکف وإن کرہ تحریما لحدیث ناکح الید ملعون، ولو خاف الزنی یرجی أن لا وبال علیہ.... (الدرالمختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 3/371،ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند