معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 177579
جواب نمبر: 17757901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 718-659/M=08/1441
اگر عورت مہر پاچکی ہے اور پھر شوہر سے اسی مہر کے عوض خلع چاہتی ہے اور شوہر اسے منظور کرتے ہوئے خلع دیدیتا ہے تو عورت پر حق مہر کی واپسی لازم ہوگی اور اگر شوہر نے ابھی مہر ادا نہیں کیا تھا اور عورت خلع کا مطالبہ کرنے لگی اور شوہر نے اس کے حق مہر کے عوض خلع دیدیا تو شوہر کے ذمہ سے مہر کی ادائیگی ساقط ہو جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عورتوں کا مردوں سے انڈر گارمنٹ جیسے سینہ بند، انڈر ویر، پینٹی وغیرہ سامان خریدنا؟
اگر کوئی خاتون چہرے کا پردہ (نقاب) نہیں کرتی ہے صرف برقعہ پہنتی ہے تو اس پر بھی بے پردہ مستورات کے متعلق جو وعیدیں احادیث میں وارد ہوئی ہیں کیا اس خاتون پر بھی وارد ہوں گی؟ ہم اس عورت کو بے پردہ والی عورت کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ یہ چہرے کا پردہ نص قطعی سے ثابت ہے یا صرف علماء نے فتنہ کے سد باب کے لیے ثابت فرمایا ہے؟ تفصیلی جواب مع حوالہ جات سے نوازیں عین نوازش ہوگی۔
5505 مناظرمیں تیس سال کی مسلمہ ہوں، نو سال پہلے اسلام قبول کیا ہے اور میں اپنے غیر مسلم (پارسی) والدین کے ساتھ پاکستان میں رہتی ہوں۔ میرے والدین مجھے نماز پڑھنے، روزہ رکھنے اور اسلام پر عمل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ صرف ایک پریشانی ہے کہ وہ مجھے حجاب نہیں پہننے دیتے ہیں، اس لیے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ان کے معاشرہ میں کوئی میرے قبول اسلام کو جان سکے۔ وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ اگر میں حجاب پہنا چاہتی ہوں تو مجھ کو ان کا گھر چھوڑنا پڑے گا۔ مجھے جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس لیے گزشتہ نو سالوں سے میں اپنے آپ کو چھپا رہی ہوں ،لیکن اپنا سر اور گردن نہیں چھپاسکتی ہوں، استغفراللہ۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں کہ ایک مسلمان عورت اس صورت میں جبکہ اس کے ساتھ کوئی محرم نہ ہو جس کے ساتھ وہ رہ سکے تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟میرے والدین مجھے کبھی نقاب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کیا میرے لیے یہ جائز ہے کہ میں اپنے والدین کا گھرچھوڑ دوں اور اکیلی رہوں، تاکہ میں حجاب پہن سکوں۔ یا میں شادی ہونے تک ان کے ساتھ بغیر حجاب کے رہ سکتی ہوں؟
4449 مناظرحیض کے دنوں میں شریعت کا حکم عورتوں کے نماز ادا کرنے کے متعلق کیا ہے؟ ان ایام میں اور بچہ کی پیدائش کے بعد عورتوں کے لیے نماز معاف ہے یا ان کو پاک ہونے کے بعد نماز کو ادا کرنا ہوگا؟ کیا فیملی پلاننگ جائز ہے یا ناجائز؟
6337 مناظراگر پیڈ پر خون دكھائی دیا تو وہ حیض كا خون كب سے شمار ہوگا؟
2138 مناظرعورت
عدت گھر میں گزارے، باہر نہ نکلے
ایک دیوبندی عالم نے بیان کیا کہ اگر فتنہ کا خوف نہ ہو اور محرم کو ساتھ لینے کی صورت میں حرج ہو جیسے پیسہ وغیرہ تو عورت کو اڑتالیس میل سے زیادہ بغیر محرم کے سفر کرسکتی ہے۔ حدیث میں مذکور ہے کہ عورت کو تین دن یا تین رات سے زیادہ سفر نہیں کرنا چاہیے ،اجتہاد سے اڑتالیس میل نکالا گیا ہے۔ اس وقت انسان کے لیے جدید ٹرانسپورٹ کے ذریعہ سے طویل سفر کرنا ممکن ہے۔چنانچہ اگرجدید ٹرانسپورٹ کے ذریعہ یہ سفر تین دن اور تین راتوں کی حد کے اندر ہے پردہ وغیرہ کے ساتھ اور کوئی فتنہ نہیں ہے تو کیا عورت کے لیے سفر کرنے کی اجازت ہوگی؟ کیا آپ اس سے متفق ہیں اور کیا اوپر مذکور مسئلہ کے بارے میں علماء میں اختلاف ہے؟
2997 مناظر