India

سوال # 177273

ہمارے یہاں ایک مدرسہ کا جلسہ ہوتا ہے جس میں میں مرد حضرات سٹیج کے سامنے بیٹھتے ہیں اور بچوں کے کارنامے دیکھتے اور سنتے ہیں اور دوسری جانب پردے میں عورتیں بیٹھتی ہیں اور وہاں ایک بڑا ٹی وی(.T.V) یعنی ایک بڑا پردہ رکھا گیا ہے جس میں سٹیج پر کارنامے کرنے والے بچے اور اساتذہ مرد اس ٹی وی میں نظر آتے ہیں تو عورتیں اس پردے میں یعنی ٹی وی میں بچوں کے ساتھ مرد استاد کو بھی دیکھتی ہیں تو کیا اس طریقے سے جس میں عورتیں استاد کو دیکھتی ہیں ایسا دینی جلسہ کرنا جائز ہے ؟ کیا میں اپنی بیوی کو اس جلسے میں جانے کی اجازت دے سکتا ہوں؟

Published on: Apr 2, 2020

جواب # 177273

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 668-631/M=08/1441



عورتیں اگر پردے میں بیٹھ کر دینی پروگرام کو صرف سنیں تو مضایقہ نہیں لیکن ٹی وی کی اسکرین پر مردوں کو دیکھنا درست نہیں، ایسے جلسے میں جو منکرات پر مشتمل ہو اپنی بیوی کو جانے کی اجازت دینا درست نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات