• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 176658

    عنوان: عورتوں كا خوشبو لگانا كیسا ہے؟

    سوال: عورتوں اور لڑکیوں کو خوشبو، عطر کم مقدار میں لگانا جائز ہے؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 589-536/M=06/1441

    عورت خوشبو لگا سکتی ہے لیکن عورت کو ایسی خوشبو لگانے کا حکم ہے جس کی مہک کم ہو اور اس میں رنگ غالب ہو، عورت کے لئے بھڑک دار اور پھیلنے والی خوشبو لگاکر گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں چاہے کم مقدار میں ہو، ہاں عورت اگر اپنے گھر کے اندر اپنے شوہر کے لئے عطر اور بھڑک دار خوشبو استعمال کرے تو مضایقہ نہیں لیکن گھر میں اگر نامحرم افراد بھی ہوں تو ایسی خوشبو کے استعمال سے اجتناب کرے، کسی عورت یا لڑکی کے لئے نامحرم کی خاطر خوشبو لگانا حرام و ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند