• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175610

    عنوان: كیا حج یا عمرے میں عورت کا قصر صرف شوہر ہی کرسکتا ہے، کوئی اور نہیں؟

    سوال: عمرہ کے وقت کیا بیوی کے بال کو شوہر کو ہی کتنا کاٹنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 175610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:397-319/N=397-319/N=5/1441

    جی نہیں! عمرے میں جب عورت سعی سے فارغ ہوجائے تو شوہر ہی کے لیے اس کے بالوں کا قصر کرنا ضروری نہیں، عورت خود بھی قصر کرسکتی ہے ۔ اور اگر کوئی خاتون یا کوئی محرم ، جیسے: بھائی وغیرہ قصر کردے تو اس میں بھی کچھ حرج نہیں؛ البتہ کسی غیر محرم مرد سے قصر کرانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند