• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 175321

    عنوان: بیوی کو اس کے اپنے ماں باپ کے ساتھ علیحدہ سے رہنے کا موقعہ دینا

    سوال: ۱۴ / جولائی 2019ء میری شادی ہوئی تھی، میں دبئی میں کام کرتاہوں اور شارجہ میں بیوی کے ساتھ رہتاہوں، میرے والدین انڈیا میں رہتے ہیں اور سسرال والے بھی انڈیا میں رہتے ہیں، جب میں ایک مہینے کی چھٹی پر انڈیا واپس آتا ہوں تو کیا مجھے بیوی کو اس کے والدین کے ساتھ رہنے اوران کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کی اجازت دینی چاہئے؟ نیز اس کو میرے والدین کے ساتھ کتنے دن رہنے کے لیے کہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 175321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 347-313/D=05/1441

    جی ہاں آپ میاں بیوی جب انڈیا آئیں تو بیوی کو اس کے اپنے ماں باپ کے ساتھ علیحدہ سے رہنے کا موقعہ دینا آپ کے لئے بہتر ہے۔ اس کی مدت حالات بیوی اور اس کے ماں باپ کی خواہش کو دیکھتے ہوئے آپ کو باہمی مشورہ سے طے کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند