• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 173400

    عنوان: لڑکیوں کا چوڑی پہننا كیا ہے فرض / واجب / مستحب ؟

    سوال: لڑکیوں کا چوڑی پہننا کیسا ہے فرض یا واجب؟ کیونکہ جماعت میں جو عورتیں آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جو لڑکیاں چوڑی نہیں پہنتی ہیں اس کے ہاتھ کا کھانا پینا جائز نہیں- مدلل جواب ارسال فرمائیں گے، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 173400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 91-91/L=02/1441

    لڑکیوں کے لئے چوڑی پہننا فرض یا واجب نہیں اس لئے جو لڑکیاں چوڑیاں نہیں پہنتیں ان کے ہاتھ کا کھانا پینا بلاشبہ جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند