• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 172836

    عنوان: طواف زیارت کے وقت اگر حیض آجائے تو طواف زیارت اور سعی كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دس ذی الحجہ کو قربانی کے بعد قصر کرنے سے احرام کی پابندی ختم ہوجائے گی اور پھر طواف زیارت کے وقت اگر حیض آجائے اور طواف زیارت اور سعی باقی ہوں تو کیا احرام کی پابندی لازمی ہوگی غسل ہونے تک؟

    جواب نمبر: 172836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1296-1101/D=1/1441

    دس ذی الحجہ کو قربانی کرنے کے بعد قصر کر لینے سے احرام کی پابندی ختم ہو جائے گی طواف زیارت میں حیض کی وجہ سے تاخیر ہو جائے تو احرام کی کوئی پابندی باقی نہیں رہے گی کیونکہ قصر کرنے کی وجہ سے احرام کی پابندی سے نکل چکی ہے اور طواف زیارت کے لئے احرام شرط بھی نہیں ہے۔ لہٰذا حیض سے پاک ہونے تک آپ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوکر وقت گذاریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند