• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 172071

    عنوان: صورت مذكورہ میں اگر خون جاری رہتا ہے تو پاکی کے کتنے دن شمار ہوں گے؟

    سوال: ایک خاتون کی ماہواری سے متعلق سوال پوچھنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو 16 اپریل تا 21 اپریل 5 دن ماہواری آئی، پھر 6 مئی تک 15 دن پاکی رہی، پھر اس کے بعد 11 مئی تک ماہواری آئی، اس کے بعد18 جون تک 38 دن پاکی رہی، 18 جون سے لے کر ابھی یکم جولائی تک خون جاری ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اگر خون جاری رہتا ہے تو پاکی کے کتنے دن شمار ہوں گے؟ سابقہ 15 دن یا اس مرتبہ خون جاری ہونے سے پہلے جو 38 دن گذرے ہیں وہ پاکی شمار ہوں گے اور اس کے 5 دن ماہواری کے؟ اور ماہواری کی ابتداء کس تاریخ سے شمار کریں گے؟

    جواب نمبر: 172071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1157-991/D=11/1440

    صورت مسئولہ میں اٹھارہ (18) جون سے یکم جولائی تک جو خون جاری رہا اس میں سے شروع کے پانچ دن حیض کے شمار ہوں گے اور اس کے علاوہ باقی دن استحاضہ کے شمار ہوں گے یعنی پانچ دن کے بعد عورت ہر نماز کے لئے وضو کرے گی اور نماز ادا کرے گی۔ اور اٹھارہ (18) جون سے پہلے جو اڑتیس (38) دن گزرے ہیں جس میں خون نہیں آیا ہے وہ سب پاکی کے دن شمار ہوں گے۔ أقل الطہر خمسة عشر یوماً ولا حدّ لأکثرہ ․․․․ وما نقص عن أقل الحیض أو زاد علی أکثرہ ․․․․․ أو علی عادة عرفت لحیض وجاوز العشرة ․․․․․․ فہو استحاضة (شرح الوقایة: ۱/۱۱۸، ۱۱۹، ط: دارالعلولم دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند