• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171676

    عنوان: حیض کی اکثر مدت کے بعد غسل کے بعد عورت کو زرد مٹیالا پانی دکھائی دے تو اس كا كیا حكم ہے؟

    سوال: حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کا قول ہے کہ عورتوں کو جو حیض کے بعد زرد یا مٹیالا پانی آتاہے اس کے آنے کا کوئی اعتبار نہیں اس کے آنے پر نماز پڑھی جاسکتی ہے، (کئی بار ایسا ہوتاہے کہ سفیدی دکھائی دینے کے بعد غسل کرنے کے بعد صرف زرد یا مٹیالا پانی دکھائی دیتاہے، چاہئے جتنے دنوں غسل کرلیں) کیا یہ قول امام ابو حنیفہ کی روایت سے صحیح ثابت ہے؟ اسی طرح کیا زرد یا مٹیالا کلر کا پانی سے نماز پڑھنا درست ہے؟ یہ میں نے” عورتوں کے مسائل“ کتاب میں پڑھاہے۔

    جواب نمبر: 171676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1166-994/B=1/1441

    حیض کی اکثر مدت کے بعد غسل کے بعد عورت کو زرد مٹیالا پانی دکھائی دے تو اس کا اعتبار نہیں، یعنی وہ حیض میں شمار نہ ہوگا۔ روزہ نماز جاری رکھے گی۔ اس حالت میں عورت کا نماز پڑھنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند