• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 170661

    عنوان: خون بند ہوکر کچھ دیر کے بعد سفید رنگ کا پانی آتا ہے ایسے میں نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال: عورت کو حیض کا خون بند ہوتے ہی غسل کرلے یا سفید رنگ کا پانی آنے تک رکھے رہے ۔ کیونکہ خون بند ہوتے ہی سفید رنگ کا پانی نہیں آتا ۔ خون بند ہوکر کچھ دیر کے بعد سفید رنگ کا پانی آتا ہے ۔ اس دوران کبھی کبھار نماز کا وقت بھی ختم ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 170661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1065-935/L=10/1440

    اگر عورت کو یقین یا ظن غالب ہوجائے کہ حیض کا خون بند ہوچکا ہے توعورت کو چاہیے کہ خون بند ہوتے ہی غسل کرلے ،سفید پانی کے آنے کا انتظار نہ کرے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند